عائشہ کین کالج آف کمپیوٹر سائنسز سوہدرہ میں نعتیہ مقابلے

 عائشہ کین کالج آف کمپیوٹر  سائنسز سوہدرہ میں نعتیہ مقابلے

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلمانوں کے ایمان کی اساس حضور نبی کریم ؐ پر ہر چیز کو قربان کردینا اور آپ ؐ کی حرمت پر مر مٹنا ہے ،محسن کائنات کی دنیا میں آمد سے جنگ وجدل والا معاشرہ امن وسکون کا گہوارابن گیا،رحمت العالمین ؐ کی بعثت سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے۔۔۔

آپ ؐ مخلوق خدا کی ہدایت اوران کو جہنم کی آگ سے بچانے کے لئے دعوت وتبلیغ کرتے رہے آج دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی حقانیت کاپرچم بلند ہے ۔ان خیالات کا اظہارکوارڈی نیٹر روبیا خلیل نے مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام عائشہ کین کالج آف کمپیوٹر سائنسز سوہدرہ میں نعتیہ مقابلے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر طالبات نے حضور نبی کریم ؐ پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں