سیلاب سے نمٹنا نا اہل حکمرانوں کے بس کی بات نہیں :مونس الٰہی
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ معاشی ماہرین ملک میں آنیوالے سیلابی خطرے سے خبردار کررہے ہیں کہ۔۔۔
سیلاب کے بعد 50فیصد سے زیادہ پاکستان غربت کی لکیر سے نیچے جاسکتاہے تاریخ کے اس بحران کامقابلہ موجودہ ڈمی اورنااہل حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ، انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ چورحکمرانوں کی غفلت کے باعث یہ مسائل پیداہوئے ہیں انکے پاس مسائل کاکوئی حل نہیں ،عمران خان کی قیادت میں ملک کوایک مرتبہ پھربحرانوں سے نکالیں گے ۔