سیالکوٹ:سیلاب سے متاثرہ 26 مزید سکولوں میں کلاسزشروع
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیلاب سے متاثرہ 26 مزید سکولوں میں تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز ہو گیا اور سیالکوٹ میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔ ان 26 سکولوں میں اساتذہ، سٹاف اور سٹوڈنٹس کی تسلی۔۔۔
بخش حاضری ریکارڈ کی گئی ۔یہ بات چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ مجاہد حسین علوی نے مختلف سکولوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ 26 سکول دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ 8 ستمبر کو نہ کھل سکے اور یہاں تعلیمی سرگرمیاں مزید ایک ہفتہ کیلئے تعطل کا شکار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر نگرانی ان سکولوں میں بحالی اور مرمت کا کام تیزی سے مکمل کیا گیا اور بروز سوموار یہ تمام سکول روٹین کے مطابق کھل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان 26 سکولوں میں 6 سکول تحصیل سیالکوٹ، 5 ڈسکہ میں ، 7 پسرور میں اور8سکول تحصیل سمبڑیال میں واقع ہیں۔