سیالکوٹ شہر میں آپریشن ،250 مستقل وعارضی تجاوزات کا خا تمہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر شہر میں تجاوزات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔
ایس ڈی ای او محمد افضل سکھیرا کی نگرانی میں انفورسمنٹ ٹیم نے برتھ بوٹھ سیالکوٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد مستقل اور 150 سے زائد عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا۔آپریشن کے دوران فٹ پاتھوں، سڑکوں اور گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات، چھپر، ریڑھیاں اور دیگر رکاوٹیں ختم کی گئیں ۔