لالہ موسیٰ :سکول بس حادثے کاشکار ، 9 بچے زخمی
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )سکول بس حادثے کاشکار ، 9 بچے زخمی ہوگئے ۔
گزشتہ روزجھنڈیوال کے قریب سکول بس کوحادثہ پیش آگیاجس کے نتیجے میں 9 طالب علم زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمی بچوں کو عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا، جہاں بچوں کے ضروری ٹیسٹ اور چند بچوں کو حالت بہتر ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا جبکہ دیگر زیر علاج ہیں۔