15 دن میں کمپنی کے اثاثوں کی ویسٹ مینجمنٹ ایجنسیز کو منتقلی

15 دن میں کمپنی کے اثاثوں کی ویسٹ مینجمنٹ ایجنسیز کو منتقلی

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس میں سی ای او جی ڈبلیو ایم سی فرحان مجتبیٰ کے ہمراہ شریک ہوئے ۔

اجلاس میں دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہیں۔ اجلاس میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کے قیام کے بعد ضلعی سطح پر ضلعی ویسٹ مینجمنٹ ایجنسیز کے قیام، ضلعی ٹرانزیشن کمیٹی کی تشکیل اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کے خاتمے کے بعد اثاثوں کی نئی قائم کی گئی ویسٹ مینجمنٹ ایجنسیز کو منتقلی کا عمل د ئیے گئے 15 روز میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کہا کہ شہریوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے کہ کوڑا دکان کے باہر پھینکنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سربراہوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانزیشن کے عمل کے دوران پنجاب کسی بھی ضلع یا تحصیل میں صفائی آپریشن متاثر نہ ہو، شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی وزیر اعلٰی مریم نوازشریف کی اولین ترجیحات میں ہے جو بلا تعطل جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں