عمران خان مائنس ہو سکتے ہیں نہ ہوں گے :پی ٹی آئی رہنما

عمران خان مائنس ہو سکتے ہیں نہ ہوں گے :پی ٹی آئی رہنما

نواز شریف ایک سیاستدان تھے جبکہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں

سمبڑیال (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن اور ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی و سابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریکِ انصاف دہشت گردوں کے حامی نہیں بلکہ قومی یکجہتی کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں، اس لیے انہیں مائنس کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دلیر اور اصولوں پر قائم لیڈر ہیں، ان کے ساتھ جیسا بھی سلوک کر لیا جائے وہ نواز شریف نہیں بنیں گے ۔ نواز شریف ایک سیاستدان تھے جبکہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں۔ پی ٹی آئی نہ اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹے گی اور نہ ہی عمران خان کبھی گڑگڑائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں