وزیرآباد: بجلی کی آنکھ مچولی، شہری،صنعتکار پریشان

وزیرآباد:  بجلی کی آنکھ مچولی، شہری،صنعتکار پریشان

کارخانوں میں کام کر نیوالے مزدور سارا دن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بجلی کے منتظر رہتے ہیں

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد شہر اور اس کے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی سے شہری، مزدور اور کاروباری حضرات شدید پریشان ہیں۔ شہر کی کٹلری کی صنعت سالانہ کروڑوں ڈالر زرمبادلہ ملک میں فراہم کرتی ہے ، تاہم بجلی کی بندش سے مقامی کارخانوں میں کام کرنے والے مزدور سارا دن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بجلی کی آمد کے منتظر رہتے ہیں۔مین بازار اور دیگر کاروباری مراکز کے دکان دار بھی بجلی کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر شدید نالاں ہیں۔ درزی، ویلڈنگ ورکشاپس اور سلائی کڑھائی کی دوکانوں پر کام کرنے والے دیہاڑی دار بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ گھریلو صارفین بھی بار بار بجلی کی بندش سے عاجز ہو چکے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تاروں اور کھمبوں کی تبدیلی یا انسٹالیشن کے لیے کوئی ایک دن مخصوص کیا جائے اور آئے روز غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر پابندی عائد کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں