لالہ موسیٰ: جی ٹی روڈ کے اوورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار
فرش متعدد بار پنکچر لگانے کی وجہ سے خراب ،اعلیٰ حکام سے نو ٹس کا مطالبہ
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ شہر میں جی ٹی روڈ پر ریلوے سٹیشن چوک اور سبزی منڈی کے قریب بنائے گئے دونوں اوورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں، جس سے شہریوں کی قیمتی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔مقامی اطلاعات کے مطابق پلوں کا فرش متعدد بار پنکچر لگانے کی وجہ سے خراب ہو چکا ہے اور کئی نئے سوراخ اتنے بڑے ہو چکے ہیں کہ اگر موٹرسائیکل کا ٹائر پھنس جائے تو جان لیوا حادثہ بھی ہو سکتا ہے ۔ متعدد جگہوں پر پنکچر پڑ چکے ہیں، اور دن کے وقت ٹائر لگانے کی جگہ بھی ختم ہوتی جارہی ہے ۔میڈیا کی بار بار نشاندہی کے باوجود محکمہ ہائی وے کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا، جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔