پنجاب حکومت جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے خوفزدہ : امتیاز احمد بریار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ چودھری امتیاز احمد بریار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے خوفزدہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں کا انتخاب بھی عوام کے براہِ راست ووٹ سے ہونا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام کو بیوروکریسی کی گرفت سے آزاد کرنا اور بڑے شہروں کی کارپوریشن اور میٹروپولیٹن حیثیت کو بحال کرنا ضروری ہے ۔یہ بیان انہوں نے عوامی ریفرنڈم کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ برادر تنظیمات، جے آئی یوتھ اور پبلک ایڈ کمیٹی کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔