ڈسکہ: بجلی کے بھاری بل اور تاخیر سے ترسیل شہری پریشان

ڈسکہ: بجلی کے بھاری بل اور تاخیر سے ترسیل شہری پریشان

مقررہ تاریخ سے ایک روز قبل یا عین مقررہ تاریخ پر ترسیل سے مشکلات

ڈسکہ (نمائندہ دنیا)ڈسکہ اور نواحی علاقوں میں بجلی کے بھاری بل اور بلوں کی مقررہ تاریخ سے ایک روز قبل یا عین مقررہ تاریخ پر ترسیل شہریوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گئی ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ بھاری بھرکم بل پہلے ہی گھریلو بجٹ کو متاثر کر رہے ہیں اور بلوں میں تاخیر کی وجہ سے بروقت ادائیگی ممکن نہیں رہتی، جس کے نتیجے میں انہیں لیٹ فیس اور اضافی جرمانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بعض اوقات گیپکو کی طرف سے کنکشن منقطع یا میٹر ہی اتار دیا جاتا ہے ۔شہریوں نے بتایا کہ متعدد علاقوں میں بل اتنی تاخیر سے موصول ہو رہے ہیں کہ ادائیگی کے لیے صرف ایک دن یا چند گھنٹے ہی میسر ہوتے ہیں، جس سے بزرگوں، مزدور طبقے اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔متاثرہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بل بروقت اور مقررہ تاریخ سے کم از کم ایک ہفتہ قبل تقسیم کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں