ڈپٹی کمشنر کا پیرا انوسٹی گیشن آفیسرز کی بھرتی کے لیے رننگ ٹریک کا دورہ
گجرات (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں انوسٹی گیشن آفیسرز کی بھرتی کے سلسلے میں دوڑ کے انعقاد کے لیے ایئرپورٹ اسٹرپ پر قائم رننگ ٹریک کا دورہ کیا۔
اور امیدواروں کے لیے مختص سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امیدواروں کے لیے پینے کا صاف پانی، صفائی ستھرائی، میڈیکل سہولیات، سکیورٹی اور نظم و ضبط کے مؤثر انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انوسٹیگیشن آفیسرز کی بھرتی کے لیے دوڑ کل 7 جنوری 2025 کو منعقد کی جائے گی۔