کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا تحصیل نوشہرہ ورکاں کا تفصیلی دورہ
تجاوزات کے خاتمے پر بات چیت ،ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ،صفائی کا جائزہ لیا
گوجرانوالہ( سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا تحصیل نوشہرہ ورکاں کا تفصیلی دورہ، انہوں نے وزیر اعلیٰ کے ماڈل بازار ویژن کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اور ماڈل ریڑھی بازار کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد عوامی سہولتوں کو بہتر بنانا، شہر کی صفائی اور ترقی کے اقدامات کو تیز کرنا تھا۔انہوں نے ماڈل بازار کے منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا تاکہ خریداری کے ماحول کو بہترین بنایا جا سکے اور عوام کو معیاری سہولت فراہم کی جا سکے ۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے سیوریج سسٹم کی حالت پر بھی غور کیا تاکہ بارشوں کے موسم میں پانی کی نکاسی کی بہتر سہولت فراہم کی جا سکے ۔ اس کے علاوہ تجاوزات کے خاتمے اور سڑکوں، مارکیٹوں میں کشادگی کے لیے فوری اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔بعد ازاں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا نوشہرہ ورکاں میں ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ،دورے کے دوران انہوں نے ماڈل ریڑھی بازار میں فراہم کی جانے والی سہولتوں اور صفائی ستھرائی کا تفصیل سے جائزہ لیا۔