مارکیٹ میں معیاری آٹا وافر مقدار میں دستیاب :فوڈ کنٹرولر

 مارکیٹ میں معیاری آٹا وافر مقدار میں دستیاب :فوڈ کنٹرولر

ضلع میں گندم کی کسی قسم کی قلت نہیں پائی جاتی،بھرپور ذخائر موجود ہیں

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )سرکاری نرخوں پر مارکیٹ میں معیاری آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے ، پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہے ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گوجرانوالہ علی عمران ساہی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امجد حفیظ کی ہدایت پر شہر بھر میں آٹا گورنمنٹ کے مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیاب ہے اور ضلع میں گندم کی کسی قسم کی قلت نہیں پائی جاتی۔ جبکہ محکمہ خوراک اور فلور ملز کے پاس گندم کے مجموعی طور پر بھرپور ذخائر موجود ہیں۔ مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ 40 سے 45 ہزار آٹے کے تھیلے باقاعدگی سے سپلائی کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔حکومتی احکامات کی روشنی میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1810 روپے برقرار ہے اور تاحال گراں فروشی سے متعلق کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں