پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی چھاپہ مار کار روائیوں میں اضافہ
یکم جنوری سے اب تک مجسٹریٹس کی 3 ہزار 400 سے زائد چھاپہ مار کارروائیاں ، 4 لاکھ سے زائد جر مانے
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) شبیر حسین بٹ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ایس این اے تنویر عباس نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یکم جنوری 2026 سے اب تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 3 ہزار 400 سے زائد چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ہیں، جن کے نتیجے میں 4 لاکھ 7 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک کاروباری مرکز کو سیل بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر آٹا، روٹی، چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی درست قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔