نیو محمد آباد میں جعلی شہد تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

نیو محمد آباد میں جعلی شہد تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )لیبل پر خالص، بوتل میں ناقص ،جعلی شہد مافیا کا پردہ فاش ہوگیا،

 گوجرانوالہ فیکٹری ایریا میں چھپ کر جعلی شہد کا مکروہ کاروبارکرنے والوں کیخلاف ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے تھانہ گھرجاکھ کے علاقے نیو محمد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 3من سے زائد جعلی شہد، گلاب کی پتیاں، سونف، گلوکوز، 500سے زائد خالی بوتلیں، 200سے زائد ڈھکن اور 2من چینی ضبط کرکے یونٹ بندکردیا اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر ادیا۔ بتایا گیا ہے کہ کھلے رنگوں، گلوکوز، شیرے اور کیمیکلز سے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا، جعلی شہد میں چینی، گلوکوز سیرپ اور پھولوں کی پتیاں بھی شامل کی جا رہی تھیں۔، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق شہد میں کیمیکلز اور مصنوعی اجزا کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔، خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں