حافظ آباد:ڈمپر کی کیری ڈبہ کو ٹکر ایک خاندان کے 6 افراد زخمی
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)حافظ آباد میں کسیسے کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کیری ڈبہ کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 6افراد شدید زخمی ہوگئے ،پولیس نے ڈمپر ڈرائیو ر کو گرفتارکرلیا۔
محمد خان کیری ڈبہ پر فیملی کو لیکر خانقاہ ڈوگراں سے ٹاہلی گورایہ جارہا تھا کہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر دے ماری ،حادثے میں فاطمہ بی بی، جنت بی بی، اکبر علی وغیرہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔