اے سی نو شہرہ کی نوکھر کے رہائشیوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی
نوکھر (نامہ نگار )نوکھر کے رہائشیوں کے وفد نے بدر منیر بھٹی کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال سے ملاقات کی اور شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، نوکھر نوشہرہ ورکاں روڈ ، علی پور چٹھہ روڈ ،گوجرانوالہ حافظ آباد روڈ پر تجاوزات ، جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیروں سے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔
اسسٹنٹ کمشنر تمام مسائل پر فوری نوٹس لیتے ہوئے پارک کی صفائی کے انتظامات، کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے احکامات دئیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ نوکھر کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔