ساہوالہ گرڈ سٹیشن میں خرابی سیالکوٹ میں کل بجلی بند رہے گی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ساہوالہ گرڈ سٹیشن میں تکینکی خرابی ،اتوا ر کے روز 10 گرڈ سٹیشن کی بجلی معطل رہے گی۔
گیپکو کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کالا شاہ کاکو گرڈ سٹیشن اور گکھڑگرڈ سٹیشن سے ساہوالہ سیالکوٹ کے 10گرڈ سٹیشن سے آنے والی لائنوں میں فنی خرابی کو ٹھیک کرنے کیلئے 19اپریل کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک سیالکوٹ اور گردونواح کے علاقوں کی بجلی معطل رہے گی ،تحصیل سیالکوٹ اور نواح کے علاقے متاثر ہونگے ۔