سیالکوٹ :معرکہ حق شیرِ پنجاب دنگل،26پہلوانوں میں مقابلے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام تالاب شیخ مولا بخش سٹیڈیم میں ڈپٹی کمشنر معرکہ حق شیرِ پنجاب دنگل شاندار روایتی و ثقافتی رنگوں کے ساتھ منعقد ہوا۔۔۔
فلڈ لائٹس میں منعقد ہونے والے سپورٹس ایونٹ میں صوبہ بھر سے 26نامور پہلوانوں نے شرکت کی اور دلچسپ، سنسنی خیز اور طاقت کے بھرپور مظاہرے پر مشتمل دیسی کشتی کے مقابلوں نے شائقین سے خوب داد وصول کی۔دنگل کے اختتام پر کامیاب پہلوانوں میں گرز، ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔