گلشن اقبال پارک پسرور روڈ پر سیالکوٹ میوزیم کا افتتاح
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ نے گلشن اقبال پارک پسرور روڈ پر قائم سیالکوٹ میوزیم کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر سیکرٹری اوقاف احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی، اراکین اسمبلی نوشین افتخار، رانا عارف ہرناہ، فیصل اکرام، نوید اشرف بھی موجودتھے ۔ منشا اﷲ بٹ نے کہا کہ سیالکوٹ میوزیم صرف عمارت نہیں بلکہ شہر کی ہزاروں سال پر محیط تاریخ، ثقافت، روایات، صنعتی سفر اور نمایاں شخصیات کی خدمات کو ایک جگہ سمیٹنے کا خوبصورت مرکز ہے ۔