رام پیاری محل کی تزئین و آرائش مکمل ،عوام کیلئے اوپن

 رام پیاری محل کی تزئین و آرائش مکمل ،عوام کیلئے اوپن

تاریخی ورثے کی بحالی اور فروغ کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے :ضلعی انتظامیہ

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)انٹرنیشنل میوزیم ڈے (18مئی) کے موقع پر تاریخی رام پیاری محل کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، اے ڈی سی آر گجرات وقاص صفدر، اے سی عبدالقدیر زرکون، سابق ڈائریکٹر آرکیالوجی ملک مقصود اور گجرات ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے مبین الرحمن موجود تھے ۔رام پیاری محل میں میوزیم کی پینٹنگ، ٹائل ورک اور گیلری کی تزئین و آرائش مکمل کی گئی جبکہ مزید اضافی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ یہ اقدام گجرات کے تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے اور عوام کو اپنی ثقافت سے قریب کرنے کیلئے نہایت اہم ہے ۔ضلعی انتظامیہ اور گجرات ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تاریخی ورثے کی بحالی اور فروغ کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے تاکہ گجرات کو سیاحت اور ثقافتی اعتبار سے نمایاں مقام دلایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں