پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

پیشہ ورانہ گداگری کے  خاتمے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت پنجاب نے پیشہ ورانہ گداگری کے خاتمے کیلئے صوبہ بھر میں خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

 اس سلسلہ میں ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ اینٹی بیگری کمیٹیز تشکیل دی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے دفتر میں خصوصی سیل قائم کیا جائے جہاں ضلع بھر سے متعلق جامع ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا ، پولیس اور پیرا فورس کی جانب سے تحویل میں لئے گئے بھکاریوں کا مکمل ریکارڈ بھی اسی ڈیٹا بیس کا حصہ بنایا جائے تاکہ مستحق افراد کی بحالی، رہنمائی اور روزگار کی فراہمی کیلئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں