ناقص کارکردگی اور بدعنوانی پر واسا کے 3افراد‘ 2کلرک تبدیل
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)محکمہ واسا گوجرانوالہ میں ناقص کارکردگی اور بدعنوانی پر 5 افسر وں اور ملازمین کو ضلع بدر کرکے جنوبی پنجاب تبادلے کردئیے گئے ۔
واسا گوجرانوالہ کے ایم ڈی کی سفارش پر محکمہ ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب نے تبادلوں کے احکامات جاری کر د ئیے جن میں ایکسین جہانزیب چٹھہ،ایکسین اسلم،ایس ڈی او شکیل احمد اور دوکلرک رفیق یوسف ،امجد صادق شامل ہیں جنہیں لودھراں اور راجن پور تعینات کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments