حافظ آباد :میونسپل کمیٹی کی جانب سے ہیٹ سٹروک ریلیف کیمپ قائم
حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں گرمی کی شدید لہر سے بچاؤ کیلئے میونسپل کمیٹی کی جانب سے ہیٹ سٹروک ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے عوام کو حفاظتی و احتیاطی اقدامات کرنا ہونگے میونسپل کمیٹی کی جانب سے کچہری بازار میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے خصوصی کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں لوگوں کے لیے ٹھنڈے ،میٹھے لیموں پانی کا خاص انتظام کیا گیا ہے ۔