بارشوں سے اینٹوں کی تیاری کا کام ٹھپ، مزدوربیروز گار

بارشوں سے اینٹوں کی تیاری کا کام ٹھپ، مزدوربیروز گار

درجہ اول کی ایک ہزار اینٹ 25ہزار روپے تک فروخت ،کنسٹرکشن کا کام متاثر

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اورگرد و نواح میں بارشوں سے اینٹوں کی تیاری کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا، اینٹیں تیار کرنیوالی لیبر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئی، بھٹہ خشت مالکان نے اینٹوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ،موسم برسات میں تحصیل بھر کے بھٹہ خشت پرکچی اینٹوں کی تیاری کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ،بارش کے باعث کچی اینٹوں کی تیاری ناممکن ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بھٹہ خشت پر کام کرنیوالی سینکڑوں کی تعدا دمیں لیبر بیروزگار ہوجاتی ہے اور لیبرنے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرلیا ہے ۔ اینٹوں کی تیاری کاکام بندہوتے ہی بھٹہ مالکان کی چاندی ہوگئی ، وہ اینٹوں کے من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں اول درجہ کی ایک ہزار اینٹ کی قیمت 23سے 25ہزار روپے وصول کی جارہی ہے اینٹوں کی قیمتوں میں اضافہ سے کنسٹرکشن کا کام بھی متاثر ہورہا ہے ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...