اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے :ڈی سی سیالکوٹ

اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے :ڈی سی سیالکوٹ

یوم آزادی پر خوبصورتی اور لائٹنگ کے انتظامات یقینی بنائے جائیں:اویس مشتاق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی زیر صدارت یوم آزادی پاکستان کی تقریبات اور 28 صفر المظفر کے موقع پر امام بارگاہ درِ بتول اڈہ پسروریاں سے برآمد ہونے والے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے دو مختلف اجلاس منعقد ہوئے ۔یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل اور ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں 14 اگست کے حوالے سے ضلعی سطح پر منعقد ہونے والی تقریبات، سرکاری و عوامی مقامات پر قومی پرچم کشائی، عمارتوں کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی، شہر کی خوبصورتی، لائٹنگ، ٹریفک مینجمنٹ، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق یوم آزادی کی تمام تقریبات کے انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں۔ شہر بھر میں صفائی، خوبصورتی اور لائٹنگ کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ سرکاری عمارتوں اور اہم مقامات کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے ۔امن کمیٹی کے اراکین سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے ، تمام مکاتب فکر کے علما کرام معاشرے میں بھائی چارے ، رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...