جنوبی افریقہ سیالکوٹ سے براہ راست پروازوں کا خواہاں
قائم مقام ہائی کمشنر کا دورہ سیالکوٹ ایئر پورٹ ، تاجروں کو خراج تحسین
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان میں تعینات جنوبی افریقہ کے قائم مقام ہائی کمشنر پیئر جورڈان نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ دیگر سفارتی عملہ بھی قائم مقام ہائی کمشنر کے ہمراہ تھا۔ اس موقع پر چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ ملک عبدالغفور، وائس چیئرمین سیال سید شاہد رضا، معزز ممبران بورڈ آف ڈایئریکٹز سیال اور سی او سیال ائر وائس مارشل تنویر اشرف بھٹی ریٹائرڈ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ چیئرمین سیال ملک عبدالغفور کی جانب سے معزز سفارتی وفد کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ بارے بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین سیال کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین دو طرفہ سفارتی، تجارتی تعلقات مربوط انداز میں قائم ہیں۔ قائم مقام ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ بالا شبہ ایک کامیاب ترین منصوبہ ہے جس پر سیالکوٹ کی تاجر برادری خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم سیالکوٹ اور جنوبی افریقہ کے مابین براہ راست فضائی آپریشن کے خواہ ہیں جس پر عملی کام کیا جائے گا۔ معزز ہائی کمشنر نے کہا کہ میرا سیالکوٹ کا یہ دوسرا دورہ ہے اور ہمیں سیالکوٹ اور اسکی تاجر برادری سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔ ملاقات کے اختتام پر چیئرمین سیال کی جانب سے جنوبی افریقہ کے معزز قائم مقام ہائی کمشنر کو اعزازی شیلڈ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments