معاشرتی مسائل کا حل سیرت طیبہ میں موجود :پیر علی گوہر

معاشرتی مسائل کا حل سیرت طیبہ میں موجود :پیر علی گوہر

آستانے بھی حضور نبی کریم ؐسے محبت، عقیدت اور نماز کی پابندی کا درس دیتے ہیں

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حضور نبی کریم ؐکے اسو حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی انسان دنیاوی و اخروی کامیابی حاصل کرسکتا ہے ، آپ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے جس پر عمل کرکے معاشرے میں امن، محبت، اخوت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیر علی گوہر آستانہ عالیہ جندھڑ شریف نے انجمن فلاح نوجوانان ادارہ ترک منشیات کئیر سنٹر کے وزٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر عدنان محمود گجر،مرزا نوید احمد،محمد اسلام،خان آصف خان، محمد وسیم،محمد اعظم،چراغدین گجر،احمد رضاگجر،محمد آصف،محمد حسن،محمد عمران،نعیم اشرف سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔پیر علی گو ہر نے کہا کہ آستانے بھی حضور نبی کریم ؐسے محبت، عقیدت اور نماز کی پابندی کا درس دیتے ہیں۔ اولیائے کرام نے ہمیشہ اپنی تعلیمات کے ذریعے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی عبادت، نماز کی پابندی، نیکی، حسنِ اخلاق اور حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف راغب کیا، ہمیں چاہیے کہ ان تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ موجودہ دور میں معاشرتی مسائل اور بے سکونی کا بنیادی حل بھی سیرتِ طیبہ ؐ میں موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...