چیمبر الیکشن ،سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم نے شیخ شعیب کی حمایت کر دی

چیمبر الیکشن ،سابق وفاقی وزیر عثمان  ابراہیم نے شیخ شعیب کی حمایت کر دی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انتخابی مہم میں تیزی آ گئی ۔

ویژن گروپ کی جانب سے صدر کے نامزد امیدوار شیخ شعیب نے سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم اور اسلم ابراہیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عثمان ابراہیم نے ساتھیوں کے ہمراہ شیخ شعیب کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ملاقات کے دوران رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شیخ شعیب ویژن گروپ کی بہترین چوائس ہیں۔ جو تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ شیخ شعیب نے کہا کہ تاجروں کا اعتماد حاصل ہے الیکشن میں کامیابی کے بعد مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...