تتلے عالی:سیم نالہ میں مچھلی کی بھرمار، شکاریوں کے ڈیر ے
موسلادھار بارشوں کے با عث فارم کا بند ٹوٹنے سے مچھلی سیم نالے میں آئی :شکاری
تتلے عالی(نامہ نگار )سیم نالہ میں مچھلی کی بھرمار شکاریوں نے ڈیر ے جمالئے ۔ بارشوں میں سیم نالہ کا پانی آبادی اور کھیتوں میں داخل ہونے اور مکینوں کے احتجاج کے بعد تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کرین مشین کے ساتھ گندگی،جڑی بوٹی کی صفائی ہونے پر مچھلی کی بھرمار ہو گئی ہے ،اہل علاقہ نے لاٹھیوں،جال کے ذریعے مچھلی کا شکار شروع کر دیا ،گزشتہ روز بیسیوں شکاریوں نے منوں کے حساب سے مچھلی پکڑی جو آدھ کلو سے ڈیڑھ کلو وزن میں بتائی جاتی ہیں۔شکاریوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ مچھلی فارمی ہے جو موسلادھار بارشوں کے با عث فارم کا بند ٹوٹنے سے سیم نالے میں آئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments