صدر ڈی سی کالونی امجد بٹ کی بیٹی کی شادی،اہم شخصیات شریک
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)صدر ڈی سی کالونی امجد سلیم بٹ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شہر کی تمام سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی،
تقریب میں سیاسی سرگرمیوں اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے چہ مگوئیاں کی گئیں ، تقریب میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان،ایم این اے بلال فاروق تارڑ،چیمبر آف کامرس کے موجودہ وسابق صدور علی ہمایوں بٹ،میاں عمر سلیم،شعیب بٹ،رانا صدیق،صابر محمود علی بٹ ، موجودہ وسابق ارکان اسمبلی نے شرکت کی، اس دوران آئندہ صدارتی امیدوار ڈی سی کالونی شعیب بٹ مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments