ڈی آئی جی جیل کی سربراہی میں نیا گوجرانوالہ ریجن قائم
جیلوں کے انتظامی امور، قیدیوں کی دیکھ بھال اور سکیورٹی سے متعلق امور بہترہونگے
گوجرانوالہ (نیوزرپورٹر)حکومتِ پنجاب نے جیل خانہ جات کے انتظامی امور کو بہتر بنانے کیلئے اہم پیشرفت کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کی سربراہی میں نیا گوجرانوالہ ریجن قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے 23 اگست کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب کی منظوری سے قائم کئے جانے والے نئے ریجن میں خطے کی 5 اہم جیلیں شامل کی گئی ہیں جن میں سینٹرل جیل گوجرانوالہ،ڈسٹرکٹ جیل نارووال،ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ،ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد اورسب جیل پنڈی بھٹیاں شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔ نیا ریجن بننے سے خطے کی جیلوں کے انتظامی امور، قیدیوں کی دیکھ بھال اور سکیورٹی سے متعلق فیصلوں میں بہتری اور تیزی آئیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments