ضمنی الیکشن ، گاؤں نے مکمل بائیکاٹ کر کے مثال قائم کردی

ضمنی الیکشن ، گاؤں نے مکمل بائیکاٹ کر کے مثال قائم کردی

گیارہ امیدواروں میں سے کسی ایک کوامیدوار کو بھی ووٹ کاسٹ نہ کیا

راہوالی( نمائندہ دنیا )ضمنی الیکشن NA77 بیگ چک گاؤں کے رہائشیوں نے مکمل بائیکاٹ کر کے مثال قائم کردی چوہدری محمد ناصر چیمہ ایم پی اے پی پی59 کے زاتی گاؤں بیگ چک میں ایک بھی ووٹ کاسٹ نہ ہوا اہل گاؤں نے سارا دن مکمل بائیکاٹ کیے رکھاالیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران گیارہ امیدواروں الفت رسول،عثمان یوسف انتخابی نشان پریشر ککر ،محمد ابراہیم کرسی،محمد عارف حقہ،مدثر لطیف نلکا ،منظور قادر بھنڈر وکٹ ،چوہدری خادم حسین میز،راشد بشیر ورک شیر ،شفقت رسول کیتلی،طیب محمود انجن،عثمان طالب چٹھہ چھکا میں سے کسی ایک کو بھی ووٹ کاسٹ نہ کیا جبکہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کا امیدوار راشد محمد بشیر ورک کامیابی سے ہمکنار مدمقابل مرکزی مسلم لیگ کاامیدوار قاضی ابراہیم شکست سے دوچار ،قاضی ابراہیم گجر نے سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ووٹر بڑی تعداد میں نکلے ہمارے کیمپوں میں سارا دن گہماگہمی رہی مقامی پولیس نے بھی ساتھ نہیں دیا بلکہ انکی سرپرستی میں دھاندلی جاری رہی گوجرانوالہ میں ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال کرزبردستی بٹھا دیا اور خود ووٹ کاسٹ کیے ہیں 9پولنگ اسٹیشن کے ووٹ بھی ادھر ادھر کر دیے ہیں حتیٰ کہ امیدوار کو بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جانے دیاراہوالی سے 500بیلٹ پیپر بھی غاوئب کردییالیکشن کمیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کا فوری نوٹس لے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...