نجی یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں طلبہ کے کیلئے اورینٹیشن تقریب
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)نجی یو نیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں نئے داخل ہونیوالے طلبہ کے اعزاز میں اورینٹیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا،
جو نئے طلبہ کیلئے جوش و خروش اور خوشگوار یادوں سے بھرپور ایک شاندار آغاز ثابت ہوئی۔ تقریب کا بنیادی مقصد نئے طلبہ کو یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول، قواعد و ضوابط، دستیاب سہولیات اور مستقبل کے تعلیمی اہداف سے روشناس کرانا اور انہیں لیڈز فیملی کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہنا تھا۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کو نئے طلبہ کیلئے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا اہم ذریعہ بنایا گیا۔ اس موقع پر معزز فیکلٹی ممبران اور انتظامی ٹیم نے طلبہ سے خصوصی ملاقاتیں کیں اور انہیں یونیورسٹی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پروفیسر حافظ وقار یونس نے نئے طلبہ کو لیڈز فیملی میں خوش آمدید کہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments