خاتون نے مبینہ طور پر خود کو چھری کے وار سے زخمی کر لیا

خاتون نے مبینہ طور پر خود کو  چھری کے وار سے زخمی کر لیا

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا)نواحی گاؤں بھون خورد میں گھریلو ناچاقی کے باعث ایک خاتون نے مبینہ طور پر خود کو چھری کے وار سے زخمی کر لیا۔

 ریسکیو 1122 نے بروقت طبی امداد فراہم کر کے خاتون کو ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کر دیا۔بھون خورد میں گھریلو ناچاقی کے باعث خاتون نے مبینہ طور پر خود کو چھری سے زخمی کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 حافظ آباد کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔متاثرہ خاتون صائمہ زوجہ حسنین، عمر 28 سال، نے مبینہ طور پر اپنے بائیں بازو اور گردن پر چھری سے زخم لگا لیے تھے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...