برساتی نالہ سے 30سالہ نواجوان کی نعش برآمد

برساتی نالہ سے 30سالہ نواجوان کی نعش برآمد

نوجوان مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا،آخری بار گذشتہ جمعرات کو دیکھا گیا

کڑیانوالہ(نامہ نگار)نواحی گاؤں سانتل اور پیروشاہ کے درمیان برساتی نالہ سے 30سالہ نواجوان کی نعش برآمد۔ پولیس تھانہ کڑیانوالہ اور یسکو 1122کی ٹیم نے برساتی نالہ سے نعش کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی بتایا جاتا ہے کہ برساتی نالہ سے ملنے والی نعش نواحی گاؤں سرکیاں کے تیس سالہ نوجوان الفت حسین المعروف کاکا ولد امانت علی کی ہے جو مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا گاؤں والوں کے مطابق اسے آخری بار گذشتہ جمعرات کو دیکھا گیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...