لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر مخالفین کی چھت پر چڑھ کر فائرنگ

 لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر مخالفین کی چھت پر چڑھ کر فائرنگ

لالہ موسیٰ (نامہ نگار)تھانہ گلیانہ میں بااثر شخص کی کھلی غنڈہ گردی، لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر مخالفین کی چھت پر چڑھ کر سیدھی فائرنگ،

علاقہ لرز اٹھا بااثر شخص نے قانون کو بھی آنکھیں دکھا دیں سرعام فائرنگ کر کے علاقے میں اپنی دھاک بٹھانے کیلئے چھت پر چڑھ کر اندھا دھند فائرنگ فائرنگ کرنیوالے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج۔، تھانہ گلیانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم منیر اختر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...