ایل پی جی گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

 ایل پی جی گیس کی قیمتیں  آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ و گردو نواح میں ایل پی جی گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، سرکاری نرخ 3296 روپے جبکہ مارکیٹ میں گھریلو سلنڈر 6 ہزار روپے تک فروخت ہونے لگا،

عوام کی چیخ و پکار،ایل پی جی گیس کی ہوشربا قیمتوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر کی سرکاری قیمت 3296روپے مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 6ہزار روپے تک فروخت جاری ہے ، جس پر شہریوں اور ہوٹل مالکان نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایل پی جی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ ایران سے عارضی طور پر سپلائی بحال ہونے کے باوجود گیس کا بحران ختم نہ ہو سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...