سرکاری اور پیف سکولوں کی چاردیواری سمیت بنیادی سہولیات یقینی بنانے کا فیصلہ

سرکاری اور  پیف سکولوں کی چاردیواری سمیت بنیادی سہولیات یقینی بنانے کا فیصلہ

اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل ،صاف پانی، سکیورٹی، پینک الارم سسٹم، واش رومز اور زیبرا کراسنگ سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے گی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلع کے سرکاری اور پیف سکولوں کی چار دیواری کی تعمیر و تکمیل، خستہ حال عمارتوں اور کلاس رومز کی نشاندہی کیلئے جامع سروے رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ تعلیمی اداروں میں صاف پانی، سکیورٹی، پینک الارم سسٹم، واش رومز اور زیبرا کراسنگ سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے گی۔اس مقصد کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جو ضلع کے تعلیمی اداروں کا دورہ کرکے وہاں موجود سہولیات اور درپیش مسائل کا جائزہ لیں گی اور دو ہفتوں کے اندر اپنی جامع رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو ارسال کریں گی۔ سروے کے دوران عمارتوں کی موجودہ حالت، کلاس رومز کی دستیابی، چار دیواری کی صورتحال، پینے کے صاف پانی اور طلبہ و طالبات کیلئے واش رومز سمیت دیگر ضروری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت، صاف ستھرا ماحول اور بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔زیبرا کراسنگ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی نہ بنانے پر سی ای او ایجوکیشن سے جواب طلب کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے اس حوالے سے خصوصی پلان تشکیل دے دیا ہے ، جبکہ ایڈیشنل کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کی مانیٹرنگ اور چیکنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔ متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...