سیالکوٹ:پائوڈر سے تیار مضر صحت دودھ سرعام فروخت
استعما ل سے نوزائیڈ، بچوں، طلبہ اور حاملہ خواتین کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر اور گردونواح میں دودھ مافیا بے لگام ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ بری طرح ناکام پاوڈر ملا زہریلا دودھ 240 سے 260روپے تک سرعام فروخت ہورہاہے ۔نوزائیدہ بچے ، بچیاں اور حاملہ خواتین شدید خطرات سے دوچار ہورہی ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور ،سمبڑیال اور اسکے نواحی علاقوں میں دودھ فروشوں نے انتہا کردی ہے ۔ پاوڈر ملا ناقص اور زہرآلود دودھ کھلے عام فروخت ہونے لگا۔ جبکہفوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس او ر ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔ متعدد علاقوں سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ دودھ فرو ش اپنی من مانیاں کرتے ہوئے کہیں 240 روپے فی کلو اور کہیں 260 روپے فی کلو تک ریٹ وصول کررہے ہیں۔ مگر معیار انتہائی خطرناک حد تک ناقص ہے ۔ ذرائع کے مطابق متعدد مقامات پر دودھ میں کیمیکل پاوڈر، پانی اور دیگر مضر مادوں کی ملاوٹ معمول بن چکی ہے ۔ جس سے نوزائیڈ، بچوں، سکول جانے والی بچیوں اور حاملہ خواتین میں سخت ترین مضر اثرات جنم لینے کا خدشہ بڑھ گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments