ڈسکہ :اتائی خواتین زچگی کیلئے آپریشن کرنے لگیں
گندے اوزاروں کے استعمال سے ماں اور بچے کی صحت کو شدید خطرات لاحق
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد ونواح میں محکمہ صحت کی ملی بھگت سے اتائی خواتین زچگی کیلئے آپریشن کر نے لگیں۔ محکمہ صحت کی ملی بھگت سے علاقہ بھرمیں اتائی خواتین حاملہ خواتین کے سی سیکشن اور اور گائنی کے دیگر آپریشن بھی کررہی ہیں اور نارمل ڈیلیور یز بھی کروائی جاتی ہیں ایسی اتائی خواتین یادائیاں گندے اوزاروں کا استعمال کرتی ہیں جس سے ماں اور بچے دونوں کو مختلف بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں نان کوالیفائیڈ اتائی دائیاں آپریشن کرتے ہوئے ناتجربہ کار ی اور آپریشن تھیٹر ز کی مکمل سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کیس بگڑ جانے کی صورت میں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلامریضہ اورلواحقین کوجواب دیکر سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں لے جانے کامشورہ دیکر بری الزمہ ہوجاتی ہیں ،متعدد خواتین زندگی کی بازی بھی ہار چکی ہیں، محکمہ صحت کی جانب سے ایسے اڈوں کیخلاف کاروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ اتائی خواتین اور دائیوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت والے ہم سے ایجنٹوں کے ذریعے فیس وصول کرتے ہیں ۔ رابطہ کرنے پر محکمہ صحت والوں نے بتایاکہ الزامات بے بنیاد ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments