ممتاز حسین قادری کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ
ساٹھ دنوں میں احتجاج اور لیاقت باغ میں قادری کانفرنس منعقد کرینگے، نورالمصطفیٰ نورانی
راولپنڈی( خصوصی نیو زرپورٹر )ملک بھر سے آئے جانثاران ناموس رسالتﷺ کا اجلاس جامعہ امیر حمزہ صفتہ الاسلام شکریال راولپنڈی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں غازی اسلام ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لئے تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس کے لئے غازی ممتاز حسین قادری رہائی تحریک کا قیام عمل میں لایا گیاجس کو منظم کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جس کا آرگنائزر جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نورالمصطفیٰ نورانی کو مقررکیاگیا۔اور انہیں صوبائی اور ڈویژنل سطح پر تحریک کے آرگنائیزر مقرر کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نورالمصطفیٰ نے کہا کہ ہم ساٹھ دنوں میں دس ہزار لوگوں کو اس تحریک میں شامل کرکے ملک گیر احتجاج اور لیاقت باغ میں ایک عظیم الشان غازی ممتاز حسین قادری کانفرنس منعقد کریں گے ۔جس میں تمام مذہبی اور سیاسی قیادت کو بھی مدعو کیا جائے گا۔انہوں کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے کے لئے محمد عربیﷺکا ہر غلام اپنی جان کی قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔