ایم پی اے جاوید کوثر کا کورونا مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ایم پی اے جاوید کوثر کا کورونا مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

حکومت عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے حکمت عملی پر عمل پیرا، لوگ ہدایت پر عمل کریں:جاوید کوثر

گوجرخان(نمائندہ دنیا) ایم پی اے جاوید کوثر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پنجاب کالج گوجرخان میں بنائے گئے سپیشل کورونا مرکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس مرکز میں کسی بھی مشتبہ شخص کو رکھا جائے گا اور ٹیسٹ وغیرہ کے بعد مزید علاج کیا جائے گا، مرکز میں میل اور فی میل وارڈز بنائے گئے ہیں جن میں تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ جاوید کوثر نے کہاکہ حکومت وبا کا پھیلاؤ روکنے اور عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ، لوگ حکومتی ہدایت پر عمل کریں۔ اس موقع پر ثاقب علی بیگ، شہزاد خان، عبدالغفور کیانی، ڈاکٹر عامر، آصف رضا بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں