ریڑھی رجسٹریشن ، خوبصورت ڈیزائن کے منصوبے کا آغاز
50سے 60ہزار روپے میں ریڑھی آسان ماہانہ اقساط پر فراہم کی جائے گی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی نے شہر میں ریڑھیوں کی بلا معاوضہ رجسٹریشن اور یکساں خوبصورت جدید ڈیزائن کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جس کے تحت 50سے 60ہزار روپے میں ریڑھی آسان ماہانہ اقساط پر دی جائے گی، ریڑھی کا ماڈل اور ڈیزائن تیار کر لیا گیا ہے۔ ایم سی آر نے سروے کے بعد 600افراد کی فہرست تیار کی ہے ، پہلے مرحلے میں 100کے قریب خواہشمندوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے ریڑھیاں فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اخوت فائونڈیشن کے اشتراک سے تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں رجسٹرڈ افراد کو ریڑھی دی جائے گی۔منصوبے کیلئے این جی اوکے ذریعے ورلڈ بینک کی فنڈنگ کا بھی امکان ہے۔ میٹرو پولیٹن افسر (ریگولیشن) عمران علی نے بتایا کہ منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔