ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنیوالے 11افرادکیخلاف مقدمات درج

 ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنیوالے 11افرادکیخلاف مقدمات درج

چیف ایگزیکٹوپسکو انجینئر جبارخان کی ہدایت پر ایس ای پشاور سرکل فیصل شریف کی زیرنگرانی سٹی رورل ڈویژن پشاور کی سیٹھی ٹاؤن،نشترآباد ،لالہ اور فقیرآباد سب ڈویژن کی ٹیموں نے بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف جاری مہم

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چیف ایگزیکٹوپسکو انجینئر جبارخان کی ہدایت پر ایس ای پشاور سرکل فیصل شریف کی زیرنگرانی سٹی رورل ڈویژن پشاور کی سیٹھی ٹاؤن،نشترآباد ،لالہ اور فقیرآباد سب ڈویژن کی ٹیموں نے بجلی کے ناجائز استعمال کے خلاف جاری مہم کے دوران ایل ٹی لائنوں سے ڈائریکٹ کنڈے ڈال کربجلی استعمال کرنے والے 11 افرادکیخلاف مقدمات درج کر ادئیے ۔ جن افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے ان میں مشتاق ،اکبر،گل، رحمان ،جاوید ،امین ،ایوب ،مزمل ،انور،عدنان ،نعمان، شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں