حکومت نے دیسال اور گائوں کھن کو ایک ویلج کونسل بنادیا

حکومت نے دیسال اور گائوں کھن کو ایک ویلج کونسل بنادیا

دیسال کی آبادی38سو،کھن کی25سوہے ،عزیزبنگ 21سوکی آبادی پرمشتملکم آبادی پرالگ سے وی سی سمجھ سے بالاتر،اقدام سراسر نا انصافی ہے ،سعید اعوان

ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تبدیلی سرکار کی انوکھی منطق ویلج کونسل دیسال کی آبادی 3800 جبکہ کہ گائوں کھن کی آبادی 2500 ہے ان دونوں کو ملا کر ایک وی سی بنادی گئی ان دونوں گائوں کی آبادی مجموعی طور پر6300 بنتی ہے دوسری جانب عزیز بنگ کی آبادی 2100 ہے اس اکیلے گائوں کووی سی کادرجہ دے دیاگیا۔ ان خیالات کااظہار قومی وطن پارٹی اسلام آباد کے رہنما و سابق نائب ناظم وی سی دیسال ملک سعید اعوان نے کیا ۔ تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب ہم الیکشن کمیشن کے آفس گئے توپتہ چلا کہ وی سی دیسال جوکہ سربھنہ یونین کونسل کا رقبے اور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا گائوں ہے اور گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں اس کووی سی کادرجہ حاصل تھا اب اس کیساتھ 2500کی آبادی والاگائوں کھن بھی شامل کردیاگیاہے جبکہ گزشتہ الیکشن میں گائوں کھن وی سی عزیز بنگ کاحصہ تھا اب ایک جانب 6300آبادی والے دو گائوں کوملاکرایک جبکہ دوسری جانب 2100پر دوسری وی سی بنادی گئی ہے جوکہ سراسر نا انصافی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں