راولپنڈی :تاش اورمرغوں کی لڑائی پر جوا،14قمار باز گرفتار

راولپنڈی :تاش اورمرغوں کی لڑائی پر جوا،14قمار باز گرفتار

گوجرخان اور بنی پولیس کی کارروائیاں ، داؤ پر لگی رقم ، غیر ملکی کرنسی،13موبائل فونز برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف دو کارروائیاں ،تاش اورمرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 14قمار باز گرفتار کرلئے جبکہ داؤ پر لگی رقم 75ہزار 770روپے ،10ہزارغیر ملکی کرنسی اور13موبائل فونز برآمد کرکے 2مرغے بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے ،تفصیلات کیمطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 5قمار بازوں کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں سہیل،حسنین ، گلفراز ،نثار اورفیاض شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 60ہزار 500 روپے ، 5موبائل فونز برآمد اور 2مرغے بھی قبضہ پولیس میں لے لئے جبکہ بنی پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 9قمار بازوں کو گرفتارکرلیا، ملزمان میں محسن احسان ،حسن علی،وقاص مسیح،اضرار عباسی،طارق علی،شعیب خطیب،اسرار احمد، طارق حضرت گل اور افتخار احمد شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 15ہزار 270روپے ،10ہزار افغانی کرنسی اور 8موبائل فونز برآمد ہوئے ،ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں