سنگجانی میں 6دکانیں‘ 4چھپر ہوٹل و کھوکھے ‘ 23کمرے مسمار

سنگجانی میں 6دکانیں‘ 4چھپر ہوٹل و کھوکھے ‘ 23کمرے مسمار

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) سی ڈی اے کا سیکٹرسی سولہ میں میگا آپریشن،عملے نے متعدد تعمیرات گرا کر 400 کنال زمین واگزار کر لی۔

سیکٹر سی سولہ کے موضع سنگجانی میں گندھارا انکلیو میں سرکاری زمین جو کہ تقریباً 400 کنال تھی پر غیر قانونی کھوکھے ، چھپر ہوٹل اور دکانیں بنا کر ناجائز قبضہ کیا گیا تھا ، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے 6 دکانیں اور 4 چھپر ہوٹل و کھوکھے اور 23 کمرے گراکر 400 کنال سرکاری زمین واگزار کر لی، اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سرکاری زمین پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ سیکٹر آئی نائن فور اور آئی نائن ٹو میں متعدد دکانداروں سے پلاسٹک بیگ ضبط کرلئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں