بیٹروں اور تاش پر جوا کھیلنے والے 15جواری گرفتار

بیٹروں اور تاش پر جوا کھیلنے والے 15جواری گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) مندرہ پولیس نے بٹیروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 8جواریوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں یونس، بلال، زمرد، زاہد، حسن، ندیم، نواز اور عمران شامل ہیں، ملزمان سے 14ہزار 850روپے، 7موبائل فونز اور 6بیٹر برآمد کر لئے گئے۔ صدر واہ پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 7جواریوں خرم، ساجد، عدنان، مظہر، محفوظ، اسامہ اور سندیر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 75ہزار 800روپے، 6موبائل فونز، 2موٹرسائیکل اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، مقدمات درج کر لئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں